بہروز سبزواری نے بیٹے سے متعلق بیان کی حقیقت بتادی

اداکار بہروز سبزواری نے بیٹے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اپنے بیان کی حقیقت بتادی۔

اداکار بہروز سبزواری کے نام سے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ وائرل ہوئی جس میں عمران خان کی حمایت پر ان کے اپنے بیٹے شہروز سبزواری کے لیے سخت الفاط درج کیے گئے تھے۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر ہی سامنے آنے والی ویڈیو میں بہروز سبزواری نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کے نام سے وائرل ہونے والا ٹوئٹ جعلی ہے ۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میراکسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، میرے نام سے چلنے والے تمام اکاؤنٹ جعلی ہیں ۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں رپورٹ درج کروادی ہے اور جس نے بھی یہ حرکت کی ہے وہ انشااللہ جلد گرفت میں ہوگا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں اور جنہوں نے یہ کیا ہے انہیں میں کیفرکردار تک پہنچاؤں گا ۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر شہروز سبزواری کا اہلیہ صدف کنول کے ہمراہ ایک انٹرویو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ’اگر میرے والد نے میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ میں عمران خان کو فالو نہ کروں ، سادہ سی بات ہے جس میں کوئی دو رائے نہیں ‘۔



from SAMAA https://www.samaa.tv/entertainment/2022/05/2543254/

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...