منحرف وہ ہوتاہے جس نےپارٹی کیخلاف ووٹ دیا ہو،نورعالم خان

تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کا کہنا ہے کہ منحرف وہ ہوتا ہے جس نے پارٹی کیخلاف ووٹ دیا ہو مگر ہم نے اپنی پارٹی کیخلاف ووٹ نہیں دیا۔

سماء کے پروگرام آواز میں گفتگو کرتے ہوئے نورعالم خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے آخری وقت میں ایک لیٹر بھیجا تھا کہ وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر ووٹ ایبسٹین کرلیں اور ہم نے ووٹ ایبسٹین کیا۔

نورعالم خان کا کہنا تھا کہ جب ہم پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ ایبسٹین کرلیا اور دوسری پارٹی بھی جوائن نہیں کی تومنحرف کیسے ہوگئے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ دینے کا حق ہے، پیپلزپارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو سیٹیں دینا چاہتی ہے، اوورسیز پاکستانی پارلیمنٹ میں بیٹھیں گے تو انہیں مسائل کا علم ہوگا۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ نعرہ بنادیا گیا ہے کہ صرف پی ٹی آئی اوورسیزکی حمایت کرتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم ای ووٹنگ افورڈ نہیں کرسکتے کیونکہ ہمارا الیکٹورل سسٹم مضبوط نہیں ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیریقینی کی صورتحال کو ختم کرنا ہے، غیریقینی صورتحال کم کرینگے تو آدھے مسائل ویسے ہی حل ہوجائیں گے۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے لیکر میڈیا کو ہینڈل کرنے تک عمران خان نے ذمہ داری ایک ادارے کو دی اور جب وہ نیوٹرل ہوئے تو سسٹم دھڑام کرکے بیٹھ گیا، کہا نان الیکٹڈلوگوں کو پالیسی بنانے میں شامل کرنا بھی عمران خان کی غلطی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/iEmbyxo

No comments:

Post a Comment

Main Post

Man charged with murder, arson in NYC subway killing

Sebastian Zapeta is accused of setting a woman on fire and fanning the flames. from BBC News https://ift.tt/U4X8JSq