تحریک انصاف رہنماؤں کیخلاف مقدمات کون درج کرارہاہے؟

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واقعے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات کون درج کروا رہا ہے؟۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں مسجد نبویؐ میں پیش آنیوالا واقعہ توہین مذہب کا نہیں ہے، نہ ریاست یہ مقدمات درج کرارہی ہے۔ وزیر داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطل کرنے کا اشارہ بھی دیا۔

مسجد نبویؐ میں 27 رمضان المبارک کو وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب جانیوالے وفاقی وزراء کیخلاف چور اور غدار کے نعرے لگائے گئے تھے۔

اس واقعے کی بنیاد پر پاکستان کے مختلف شہروں میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، فواد چوہدری سمیت مختلف رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8 ميں وزير داخلہ رانا ثناء اللہ نے وضاحت کی کہ واقعہ توہين مذہب نہيںم نہ ہی مقدمات رياست درج کروا رہی ہے۔

کیا سابق وزيراعظم نواز شريف کی سزا پنجاب حکومت معطل کرسکتی ہے؟، اس سوال پر رانا ثناء اللہ نے ہاں میں جواب دیا۔ وزیر داخلہ نے وضاحت کی کہ ايسا ممکن ہے مگر حکومت نے ايسا کوئی فيصلہ نہيں کيا، اس کا اختیار صدر کے پاس ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/xYEDi0a

No comments:

Post a Comment

Main Post

In the army now: Pictures that show how ordinary Ukrainians have been shaped by war

Six Ukrainian men and women in uniform reveal how Russia's invasion in 2022 has changed them. from BBC News https://ift.tt/QmU9pef