ایلون مسک ٹوئٹر کے سب سے بڑے شیئرہولڈر بن گئے

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک ٹوئٹر کے 7 کروڑ 35 لاکھ (9.2 فیصد) حصص کے ساتھ سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق منظر عام پر آنیوالی دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کے تقریباً 73.5 ملین (7 کروڑ 35 لاکھ) شیئرز خرید لیے ہیں۔

ایلون مسک ٹوئٹر پر آزادانہ روابط و گفتگو کی صلاحیت پر سوال اٹھاچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ایلون مسک کے ٹوئٹر پر 80 ملین (8 کروڑ) فالوورز ہیں۔

پیر کو ریگولیٹری فائلنگ میں کہا گیا ہے کہ مسک نے 14 مارچ کو حصص خریدے تھے۔ وہ ٹوئٹر کے مقابلے میں ایک حریف سوشل میڈیا نیٹ ورک کا امکان بھی ظاہر کرچکے ہیں۔

ان کے اس اقدام پر انڈسٹری کے تجزیہ کار تشویش کا اظہار کررہے ہیں کہ ایلون مسک ایک جانب بیٹھنے کی بجائے متحرک رہیں گے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک پول میں صارفین سے پوچھا تھا کہ ’کیا ٹوئٹر آزادیٔ اظہار کے اصولوں کی پاسداری کررہا ہے؟‘۔ جس کے جواب میں 70 فیصد صارفین نے نفی میں جواب دیا تھا۔



from SAMAA https://ift.tt/1PVZYpL

No comments:

Post a Comment

Main Post

The Maths Queen with a quantum mission to mentor girls

Dr Angela Tabiri wants more African girls and women from less privileged backgrounds to study maths. from BBC News https://ift.tt/4jXEgQA ...