ایلون مسک کی ٹوئٹر خریدنے کیلئے بڑی پیشکش

امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 100 فیصد شیئرز خریدنے کی پیش کش کردی۔ وہ چند روز قبل ٹوئٹر کے 7 کروڑ 3 لاکھ حصص خرید کر سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن چکے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے رپورٹ کیا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں فائل کئے گئے نوٹس کے مطابق ایلون مسک نے 54.20 ڈالر فی شیئر آفر دی ہے جو کہ رواں سال جنوری 28 کی فی شیئر کلوزنگ قیمت سے 54 فیصد زیادہ ہے۔

ٹوئٹر نے بھی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی جانب سے کمپنی خریدنے کی پیش کش کی تصدیق کی ہے۔ ان کی پیش کش میں کمپنی کی کل مالیت 43 ارب 40 کروڑ ڈالرز لگائی گئی ہے۔ سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر بورڈ ٹیسلا چیف کی جانب سے پیش کش کی جانچ کرے گا۔

ٹوئٹر کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ٹوئٹر بورڈ آف ڈائریکٹرز اس تجویز کا جائزہ لے گا تاکہ ٹوئٹر اور اس کے اسٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد کے مطابق لائحہ عمل کا تعین کیا جاسکے‘۔

دوسری جانب رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر سعودی ارب پتی الولید بن طلال نے ایلون مسک کی جانب سے کمپنی ٹیک اوور کرنے کی پیشکش کی مخالفت کی ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کے سب سے زیادہ شیئرز رکھنے والے ایلون مسک نے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایلون مسک ٹوئٹر پر آزادانہ روابط و گفتگو کی صلاحیت پر سوال اٹھا چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ایلون مسک کے ٹوئٹر پر 80 ملین (8 کروڑ) فالوورز ہیں۔

مسک نے 14 مارچ کو ٹوئٹر کے حصص خریدے تھے جبکہ وہ ٹوئٹر کے مقابلے میں ایک حریف سوشل میڈیا نیٹ ورک کے امکان کا بھی اظہار کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں بہتری لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/4qa8Ng3

No comments:

Post a Comment

Main Post

Liam Payne fans hold vigils around the world

Thousands of the One Direction star's followers have gathered globally in memory of the singer who died last week. from BBC News https...