وزیراعظم کے خطاب پر اپوزیشن کا ردعمل

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اپوزیشن کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹ نہ بولیں، خط عوام کو دکھائیں۔ مريم نواز کہتی ہیں کہ اقتدار کیلئے کسی کو اس طرح روتے پہلی بار دیکھا ہے۔ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ سے پہلے تحریک عدم اعتماد کا اعلان ہوچکا تھا، بلاول حکومت کو کھلے عام الٹی میٹم دے رہے تھے۔

وزیراعظم عمران خان کا جمعہ کو قوم سے اپنے خطاب میں کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا، اتوار کو عوام کے ساتھ ایک بار پھر سڑکوں پر نکلیں گے، قوم کے مستقبل کیلئے پرامن احتجاج کریں گے۔

وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کیلئے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار شہباز شريف کا کہنا تھا کہ اقتدار سے چمٹا شخص خوددار نہیں خود غرض ہے، اقتدار کے غم میں عمران خان پارلیمنٹ، آئین اور عدالت پر حملے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا پیشگی اعلان کردیا ہے، وہ اب آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں۔

شہباز شريف کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور نفرت پھیلانے والے عوام میں شوق سے جائیں، آئین، پارلیمنٹ اور عوام کو ضد، تکبر اور دھونس کا یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

مزید پڑھیں: امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کروں گا، وزیراعظم عمران خان

مريم نواز نے بھی ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کاہ کہ او بھائی آنکھیں کھول کے دیکھو، غریب عوام کو ان ساڑھے 3 سالوں میں جس طرح تم نے رُلایا ہے، وہ شکرانے کے نفل پڑھ رہے ہیں کہ تم جیسے سے جان چھوٹی، جاتے جاتے آئین بھی توڑ دیا۔

مزيد لکھا کہ جس بھارت کے قصیدے پڑھ رہے ہیں وہاں مختلف وزرائے اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی 27 تحریکیں آئیں، کسی ایک نے بھی آئین، جمہوریت اور اخلاقیات سے یہ کھلواڑ نہیں کیا، واجپائی ایک ووٹ سے ہارا، گھر چلا گیا، آپ کی طرح ملک، آئین اور قوم کو یرغمال نہیں بنایا۔

پیپلزپارٹی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہا گیا ہے کہ یوکرین کی جنگ سے پہلے تحریک عدم اعتماد کا اعلان ہوچکا تھا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری حکومت کو کھلے عام الٹی میٹم دے رہے تھے، بیرونی سازش کا جھوٹا واویلا کرنیوالے عمران خان جان لیں قوم اب کسی جھانسے میں نہیں آئے گی۔

دوسری جانب پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز نے اپنے ردعمل ميں کہا عمران خان سے آئین و قانون کی فتح ہضم نہیں ہو رہی، عمران خان کا قوم کو آخری لیکچر تاریخی حقائق کو مسخ کرنے اور قوم کو مزید تقسیم و گمراہ کرنے کی بھونڈی کوشش تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/jnxvI29

No comments:

Post a Comment

Main Post

The Indian activist who went on a hunger strike to save his cold desert home

Climate activist Sonam Wangchuk, who ended a 16-day-long hunger strike this week, says his fight is not over. from BBC News https://ift.tt...