عمران خان کُرتا، عوام کی تنقید


فیشن برانڈ ’کرما‘ نے 9 سال بعد عمران خان کی تصاویر والے کُرتوں کو دوبارہ فروخت کے لیے پیش کردیا۔

فیشن برانڈ کرما نے سال 2013 میں ’عمران خان کُرتا‘ کو متعارف کرایا تھا جو عام انتخابات کے دوران انتہائی مقبول ہوا تھا، تاہم اب فیشن ہاؤس ’کرما‘ نے ان ہی کُرتوں کو دوبارہ فروخت کے لیے پیش کردیا اور دعویٰ کیا کہ ان کُرتوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

تاہم اس بار فیشن ہاؤس نے کُرتوں کی قیمت بہت ہی زیادہ رکھی ہے، جس وجہ سے سوشل میڈیا پر اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

اگرچہ فیشن ہاؤس نے آفیشل کُرتے کی قیمت کا اعلان نہیں کیا، تاہم سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فیشن برنڈ کی ویب سائٹ پر ایک کُرتے کی قیمت 20 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ پاجامے یا پینٹ کی علیحدہ قیمت 10 ہزار روپے رکھی ہے، یعنی مجموعی طور پر کُرتا اور پینٹ 30 ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

عمران خان کُرتوں کی قیمت 30 ہزار روپے رکھے جانے پر فیشن ہاؤس پر کئی لوگ تنقید کر رہے ہیں جب کہ فیشن ہاؤس پر سیاسی ہونے کا الزام بھی لگا رہے ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/E1GDNRq

No comments:

Post a Comment

Main Post

Lebanon says four dead in Israeli strike near southern Beirut hospital

Thirteen air strikes hit locations in southern Beirut on Monday evening, authorities said. from BBC News https://ift.tt/AMr7y1z