عید پر یاسر حسین اور سونیا حسین کی ‘سویاں’ دیکھیں

اداکار یاسر حسین اور سونیا حسین ایک اور عید ٹیلی فلم سویاں میں نظر آنے والے ہیں ۔

یاسر حسین اور سونیا حسین ایک اور عید ٹیلی فلم ’سویاں‘ کی کہانی بلال عاطف خان نے لکھی ہے جو اس ٹیلی فلم کے ساتھ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں اور خود ہی فلم کی ہدایت کاری بھی کر رہے ہیں۔

ٹیلی فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جن کے اہل خانہ عید پر ان کے پاس آتے ہیں اور ایک ’خوشی کی خبر‘ کی توقع کرتے ہیں، اہل خانہ جوڑے کے اس اعلان کا انتظار کرتے ہیں کہ وہ ایک بچے کی توقع کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ جو سامنے لانا چاہتے ہیں وہ ’طلاق‘ لینے کے بارے میں ہے، کہانی میں ایک قتل کا معمہ بھی جڑا ہوا ہے۔

اداکار یاسر نے کہا کہ میں بنیادی طور پر تھیٹر کا اداکار ہوں اور برسوں سے تھیٹر میں ہوں، یہ اسکرپٹ انگریزی ڈراما نگار رے کونی اور ان کے ڈراموں سے بہت متاثر ہے جس طرح سے ان کے پاس ایک قتل کا راز ہے جو حالات کے مزاح سے جڑا ہوا ہے۔

ٹیلی فلم ’سویاں‘ عیدالفطر پر نشر کی جائے گی جس کے دیگر اداکاروں میں سکندر خان، سیفی حسن، زیبا شہناز، صباحت عادل، نئیر اعجاز، عنبر واحد اور حنا رضوی شامل ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/WdZw2Oq

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...