سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی اور حکومت کی بحالی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان کل (جمعہ کی) رات قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بتایا ہے کہ کل (جمعہ کو) وفاقی کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کروں گا۔
I have called a cabinet mtg tomorrow as well as our parl party mtg; & tomorrow evening I will address the nation. My message to our nation is I have always & will continue to fight for Pak till the last ball.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 7, 2022
بحال وزیر قانون فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کل (جمعہ کو) کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، جس کے بعد وہ کل رات ہی قوم سے خطاب کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی جمعہ کو ہی ہوگا۔
وزیر اعظم نے کل کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی کل ہو گا اور کل رات وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 7, 2022
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ازد خودنوٹس سے متعلق کیس کے اپنے فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو بحال کردیا تھا۔
عدالت عظمیٰ نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ہفتہ 9 اپریل کو ووٹنگ کا حکم دیا ہے جبکہ اس کی کامیابی کی صورت میں اسی روز نئے وزیراعظم کا بھی انتخاب ہوگا۔
مزید جانیے: پاکستان کو غلامی میں لیجانے کی کوشش ہورہی ہے، فوادچوہدری
اس سے قبل وزیر قانون فواد چوہدری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو غلامی کی طرف لے جانے کی سازش ہورہی ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایک بار پھر 1940ء کی طرح جدوجہد کرنا پڑے گی، عدالتی فیصلے میں کئی سقم ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتیں ایم کیو ایم پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی بھی ان کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن کی کیمپ میں جاچکی ہیں۔
from SAMAA https://ift.tt/fJtOwMg
No comments:
Post a Comment