متنازع ہونیوالے اداروں کے پاس داغ دھونے کااچھاموقع ہے، بلاول

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے جو ادارے متنازع ہوئے ان کے پاس داغ دھونے کا موقع ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سلیکشن کے نتیجے میں ادارے متنازع ہوئے، آج ان اداروں کے پاس متنازع ہونے کا داغ دھونے کا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہا تھا استعفیٰ دیں، اسمبلی توڑیں، ہمارا مقابلہ کریں، کہتے تھے عدم اعتماد لیکر آئیں، ہمارا مذاق اُڑایا جاتا تھا، کپتان میں مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں تھی، وکٹ اُٹھا کر بھاگ گیا، یہ وفاق سے بھاگ گیا، پنجاب سے بھی بھاگنے کی کوشش کررہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے تاکہ ہم پاکستان کو صحیح سمت میں لے جاسکیں، اگر سپریم کورٹ میں کیس کا آئینی اور جمہوری فیصلہ ہوتا ہے تو یہ 2018ء میں سلیکشن کی وجہ سے متنازع ہونیوالی پارلیمان کی عزت کو بھی بحال کرسکتے ہیں، ایک شخص کی وجہ سے جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس گلزار احمد کے ادوار میں اعلیٰ عدلیہ متنازع بنی، ان کیلئے بھی موقع ہے کہ وہ خود کو غیر متنازع بنائیں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان نے اپنی سیاست کیلئے نیشنل سیکیورٹی فورم کو متنازع بنایا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی وضاحت آنا ضروری ہے، عمران خان نے اپنی کرنسی بچانے کیلئے فورم کو استعمال کیا، اب بھی پاکستان کی خارجہ پالیسی اور فارن آفس کو متنازع بنارہا ہے۔

بلاول نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ سے آئینی اور جمہوری فیصلہ نہ آیا تو آئندہ ہونیوالے انتخابات انتہائی متنازع ہوں گے، جن اداروں کا ذکر کیا وہ جتنے متنازع ہوں گے آپ پی ڈی ایم کے تمام جلسے بھول جائیں گے، ہم دو راہے پر کھڑے ہیں اگر ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں تو بہتر ہے دوسری صورت میں الیکشن بھی متنازع ہوں گے اور سارے ادارے بھی متنازع ہوں گے، اگر معاملات ٹھیک طریقے سے نہ نمٹائے تو بہت پرتشدد انتخابات دیکھ رہا ہوں۔



from SAMAA https://ift.tt/pvzI42o

No comments:

Post a Comment

Main Post

Georgia's ruling party leads pro-EU opposition in crucial vote - projection

A partial projection by Georgia's central election commission gives the ruling party almost 53% of the vote. from BBC News https://ift...