رمضان المبارک میں دکھائے جانے والے خصوصی ڈرامے


گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے موقع پر شائقین کیلئے رمضان اسپیشل ڈرامہ سریز دکھائے جائیں گے۔

رمضان المبارک کے اسپیشل ڈراموں میں آج تک سب سے زیادہ مقبولیت ڈرامہ’ سنو چندہ ‘ نے حاصل کی، لگاتار دو سال اس ڈرامے کے دو سیزن کے بعد اسی طرز کا مزاحیہ ڈرامہ ’چپکے چپکے‘گزشتہ برس نشر کیا گیا جس نے شائقین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی اس کے ساتھ ہی دیگر چیلنز پر بھی مختلف رمضان اسپیشل ڈرامے نشر کیئے گئے ۔

اس سال یکم رمضان المبارک سے شروع ہونے والے رمضان اسپیشل پاکستانی ڈراموں کی فہرست یہ ہیں ۔

پرستان

گزشتہ سال رمضان المبارک میں دانش نواز کی ہدایت کاری میں بننے والا پراجیکٹ چپکے چپکے بہت زیادہ مقبول ہوا اور عوام کی بڑی تعداد نے اسے پسند کیا اور اس کی کہانی کو بھی خوب سراہا۔

اس رمضان المبارک میں دانش نواز ایک اورڈرامہ پیش کررہے ہیں جس کا نام پرستان ہے۔

پرستان میں ایمن سلیم اور ارسلان نصیر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے بعدازاں ڈرامے کی کاسٹ میں جویریہ سعود، اسد صدیقی، نوین وقار، میرا سیٹھی، مورو، میروب علی، اور جمشید نیازشامل ہیں۔

ڈرامہ ہم ٹی وی پر یکم رمضان المبارک سے شام 7 بجے نشر کیا جائے گا۔

ہم تم

دانش نواز کی ہدایت کاری میں بنائے گئے ڈرامہ سیریل ہم تم کو صائمہ اکرم چوہدری نے تحریر کیا ہے جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں محمد احمد، ارجمند رحیم، عدنان جعفر، عظمیٰ بیگ اور منزہ عارف جیسے اداکار شامل ہیں۔

ہم تم ایک ہلکا پھلکا مزاحیہ ڈرامہ ہے جو کہ یکم رمضان المبارک سے پیر سے جمعے تک رات 9 بجے ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔


چوہدری اینڈ سنز

چوہدری اینڈ سنز کامیڈی، مزاح، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فیملی ڈرامہ ہے جس میں عائزہ خان اور عمران اشرف اداکاری دکھائینگے۔

صائمہ اکرم چوہدری کی تحریر کردہ، چوہدری اینڈ سنز کی کہانی ایک عام پاکستانی گھرانے کے گرد گھومے گی۔

ڈرامہ یکم رمضان سے رات 9 بجے جیو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔



from SAMAA https://ift.tt/h06ITwC

No comments:

Post a Comment

Main Post

Chaos and political drama rock Japan's snap election

Prime Minister Shigeru Ishiba made a political gamble, and it backfired, leaving a weakened ruling party. from BBC News https://ift.tt/uBg...