پاکستانی اداکارہ یشما گِل نے بھارت کی سابقہ اداکارہ ثناء خان کے ساتھ ملاقات کی تصویریں شیئر کر دی ہیں۔
اداکارہ یشما گِل اور ثناء خان آج کل سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں ایسے میں یشما گِل نے ثناء خان اور اور اُن کے شوہر مفتی انس کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
یشما گِل کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ کا شکریہ جس نے مجھے اپنے گھر اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے شہر کی زیارت کرنے کا موقع دیا اور پھر اُس نے مجھے ان خوبصورت لوگوں سے ملوایا جن سے میں ملنا چاہتی تھی۔
یشما گِل کا ثناء خان کی جانب سے کی جانے والی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کے ایمان کو اِن کی طرح مضبوط بنائے، مہمان نوازی اور حوصلہ افزائی کے لیے آپ کا شکریہ۔
یشما گِل کا اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے لیے یہ نئی دوستیوں کی یہ ابتدا ہے، انشاءاللّٰہ۔
from SAMAA https://ift.tt/TqxkGU5
No comments:
Post a Comment