پاکستان کو کیوبا بنانا ہے اور نہ ہی شمالی کوریا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کہتے ہیں سیکیورٹی ایجنسیز کے سرٹیفکیٹ کے بعد بیرونی سازش کے باب کو بند ہو جانا چاہئے، عمران خان اپنی ناکام سیاست زندہ رکھنے کے لیے پاکستان کے مفادات سے کھیل رہے ہیں، چین کو بھی ناراض کردیا، پاکستان کو کیوبا بنانا ہے اور نہ ہی شمالی کوریا۔ انہوں نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف آئین شکنی پر کارروائی کا عندیہ بھی دیدیا۔

وفاقی وزير منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی سیاست کی گاڑی کبھی آئین سے ٹکراتے ہیں، کبھی اداروں سے اور کبھی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، غیر ملکی سربراہوں کے تحفے بازاروں میں بیچنے سے پاکستان کا کیا امیج رہ گیا، آپ نے قوم کی عزت سمیت ہر چیز کو بازاری بنا دیا اور کہتے ہیں کہ میرا تحفہ میری مرضی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیز نے رجیم چینج کی سازش نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا، اب سازش کی باتیں سیکیورٹی اداروں پر عدم اعتماد کے مترادف ہوں گی، کپتان بہادر ہیں تو غلطی کرنے والوں کا نام لے دیں۔

وفاقی وزیر نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف آئین شکنی پر کارروائی کا بھی عندیہ دیدیا۔ بولے کہ پنجاب میں آئین شکنوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا، عدالت رات 12 بجے نہ لگتی تو آئین شکنی کی مرتکب ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو “رونا” وائرس سے پاک کرنے کاوقت آگیا ہے، مضبوط پاکستان کیلئے پہلی شرط مضبوط معیشت ہے، چین کو یہ کہہ کر ناراض کیا گیا کہ اس نے مہنگے قرضے دیئے ہیں، یورپی یونین میں پاکستانی تارکینِ وطن بھی بستے ہیں، پاکستان کو کیوبا بنانا ہے اور نہ ہی شمالی کوریا۔



from SAMAA https://ift.tt/7tIBsmq

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...