وزير خزانہ کا فيول سبسڈی ختم کرنے کا اشارہ

وزير خزانہ مفتاح اسماعيل نے پيٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کا اشارہ دے ديا۔

واشنگٹن ميں تھنک ٹينک سے خطاب ميں وزير خزانہ مفتاح اسماعيل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف فیول پر سبسڈی نہیں چاہتا اور ہمیں بھی ان سے اتفاق ہے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے ٹريک پر واپس لائیں گے۔

وزير خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف حکام سے بات چیت اچھی رہی، عالمی مالياتی ادارہ معاشی ڈھانچے ميں اصلاحات چاہتا ہے۔

مفتاح اسماعيل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تیل پرسبسڈی دی جس کے باعث ملک آئی ایم ایف پروگرام کی پٹڑی سے اترگیا، ہم پاکستان کو پھر آئی ایم ایف پروگرام کی پٹڑی پرلائیں گے۔

بطور وزیرخزانہ یہ میرے لیے اور میری سیاسی جماعت کے لیے اہم ہے کہ ہم پاکستان کو پھرآئی ایم ایف پروگرام کی طرف لاسکیں تاکہ ملٹی لیٹرل اداروں کے ساتھ معاملات آگے بڑھیں۔ یہاں تک کہ ان ملکوں سے بھی دوطرفہ تعلقات پھر آگے بڑھیں جو ہمیں سپورٹ کرتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا امریکا سمیت سب چاہتے ہیں کہ ہم واپس آئی ایم ایف ٹریک پرآجائیں۔ اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ آئی ايم ايف پاکستان ميں اسٹرکچرل اصلاحات چاہتاہے اور ہم متفق ہيں کہ يہ اصلاحات ضروری ہیں اور انہيں متنازع نہيں ہوناچاہيے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ايف اے ٹی ايف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتے ہيں اور پاکستانی معيشت کو درآمدات سے برآمدات کی جانب سےليکر جانا چاہتے ہيں۔



from SAMAA https://ift.tt/UyXkixe

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...