حمزہ کی رہائشگاہ پراجلاس، علیم خان بھی اراکین کیساتھ شریک

لاہور میں حمزہ شہباز کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے، علیم خان گروپ، ترین گروپ سمیت دیگر اتحادی شریک ہیں۔ ن لیگ کا دعویٰ ہے کہ اجلاس میں 200 سے زائد اراکین شریک ہیں۔

 مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز شریف کی رہائش گاہ پر جاری ہے، جس میں علیم خان گروپ، جہانگیر ترین گروپ اور دیگر اتحادی شریک ہیں، عبدالعلیم خان خود بھی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کل (اتوار کو) پنجاب اسمبلی میں پولنگ ہوگی، جس میں حمزہ شہباز شریف اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ حمزہ شہباز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ جبکہ پرویز الٰہی حکومتی اتحاد کے امیدوار ہیں۔

شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اجلاس میں پیپلزپارٹی اور دیگر پی ڈی ایم جماعتوں کے اراکین موجود ہیں۔ مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ اجلاس میں 200 سے زائد اراکین صوبائی اسمبلی شریک ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/RebUFmW

No comments:

Post a Comment

Main Post

Austria's chancellor to quit as coalition talks collapse

Karl Nehammer says he will resign in the coming days after talks on forming a government without the far right break up. from BBC News htt...