رمضان المبارک: ثنا خان اور گوہرخان نےعمرہ کی سعادت حاصل کرلی


بالی ووڈ اور اداکاری کی دنیا کو خیر باد کہنے والی ثنا خان نے اپنے خاوند مفتی انس کے ساتھ رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر عمرہ ادائیگی کے لیے جہاز میں روانگی اور سعودی عرب پہنچنے کے بعد کی ویڈیو شیئر کیں۔

دوسری جانب چند روز قبل بھارتی اداکارہ گوہر نے اپنے شوہر اورمشہور سوشل میڈیا اسٹار زید دربار کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

اس حوالے سے انھوں نے سوشل میڈیا اکاءونٹ پر شوہر کے مسجد الحرام کی تصویر بھی شیئر کی جسکا کیپشن تھا کہ الحمداللہ شوہر کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کا میرا خواب پورا ہوا، میں بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں۔

زید دربار کو پوسٹ ٹیگ کرتے ہونے انھوں نے لکھا کہ آپ بہت رحم دل اور اور قابل تعریف شوہر ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/ktLwd9H

No comments:

Post a Comment

Main Post

Norway's crown princess on lung transplant waiting list, palace says

Mette-Marit's condition, which stiffens the lungs, making it hard to breathe, has deteriorated, the royal household says. from BBC New...