القاعدہ سربراہ کی بھارت پرتنقید، انتقال کی خبریں دم توڑگئیں

القاعدہ کے سربراہ ڈاکٹر ایمن الظواہری کی ایک نئی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے،  جس میں وہ ایک بھارتی مسلمان لڑکی کی تعریف کررہے ہیں جو فروری میں حجاب پہننے پر پابندی کیخلاف ہندو انتہاء پسندوں کے سامنے ڈٹ گئی تھیں۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق اسامہ بن لادن کے بعد القاعدہ کے سربراہ بننے والے ڈاکٹر ایمن الظواہری کی یہ ویڈیو کئی برس کے بعد سامنے آئی ہے، جو اس امر کا ثبوت ہے کہ وہ اب بھی زندہ ہیں۔

ایمن الظواہری کی موت کی افواہیں گزشتہ ڈھائی سال سے گردش کررہی ہیں تاہم منگل کو منظر عام پر آنیوالی ویڈیو میں القاعدہ سربراہ کو بھارتی مسلم لڑکی مسکان خان کی تعریف کرتے دیکھا گیا ہے، مسلمان طالبہ نے بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کی خلاف ورزی کی تھی اور ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے رکاوٹیں توڑتی ہوئی اللہ اکبر کے نعرے لگاتے اسکول میں داخل ہوگئی تھیں۔

ایمن الظواہری کی ویڈیو میں اس حوالے سے گفتگو ظاہر کرتی ہے کہ یہ ویڈیو حال ہی میں ریکارڈ کی گئی ہے، ان کی پچھلی ویڈیوز کے ریکارڈ ہونے کا کوئی وقت واضح نہیں تھا اور ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر ایمن الظواہری کی موت کے بارے میں قیاس آرائیاں پھیلتی جارہی تھیں۔

نئی ویڈیو سے ایمن ظواہری کے جائے قیام کا کوئی واضح اشارہ نہیں ملتا، تاہم اس واقعے کے باعث اس کے تازہ ہونے میں کوئی شک بھی نہیں رہا، ویڈیو میں انہیں روایتی سفید سرپوش میں ایک پوسٹر (جس پر بھارت کی عظیم خاتون درج ہے) کے ساتھ دکھایا گیا ہے، وہ اس میں بھارت کی بہادر مسلمان طالبہ  کی تعریف کررہے ہیں۔

مصری نژاد ڈاکٹر ایمن الظواہری نے مئی 2011ء میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کے آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کی قیادت سنبھالی تھی۔

ایمن الظواہری کے بارے میں یہ افواہیں گردش کرتی رہی ہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ سرحد پر واقع افغانستان کے شمال مغربی صوبہ کنڑ یا بدخشاں میں ہوسکتے ہیں۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت کو 2001ء میں امریکا کی قیادت میں فوجی اتحاد نے بن لادن کو پناہ دینے کے الزام میں ختم کردیا تھا، دو عشروں تک جاری طالبان اور امریکا و اتحادی افواج کے درمیان جاری جنگ کا گزشتہ سال اگست میں خاتمہ ہوگیا، امریکا اور اتحادیوں کے افراتفری کے عالم میں افغانستان چھوڑنے کے بعد ایک بار پھر طالبان برسر اقتدار آچکے ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/PWUxeaw

No comments:

Post a Comment

Main Post

US rapper Lil Durk arrested over murder-for-hire plot

Durk is allegedly implicated in a 2022 shooting that killed the cousin of rival rapper Quando Rondo. from BBC News https://ift.tt/nOx4vNF