نئی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کا نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنالیا

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کیلئے ٹوئٹر پر وزیراعظم ہاؤس کے نام سے نیا اکاؤنٹ بنالیا گیا، پاکستان تحریک انصاف حکومت نے جاتے ہوئے سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹس نئی حکومت کے حوالے نہیں کئے۔

وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہفتہ 9 اپریل کو ختم ہوگئی تھی جبکہ 11 اپریل کو شہباز شریف 174 ووٹ حاصل کرکے وزیراعظم منتخب ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حکومت نے جاتے ہوئے چند سوشل میڈیا کے آفیشل اکاؤنٹس نئی حکومت کے حوالے نہیں کئے، جس میں وزیراعظم آفس کا آفیشل ٹوئٹر ہینڈل بھی شامل ہے، جس کے کئی لاکھ فالوورز ہیں، اب اس اکاؤنٹ کو آرکائیو میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

نومنتخب حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کیلئے نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنالیا، جسے کئی ہزار افراد نے فالو بھی کرلیا۔ اس اکاؤنٹ کے ٹائٹل پر اسلامی جمہوریت پاکستان کے 23ویں وزیراعظم درج ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/uQ72gtb

No comments:

Post a Comment

Main Post

India’s start-ups look to villages to drive next leg of growth

Indian start-ups are shifting their focus to rural consumers, hoping to tap into a new wave of growth. from BBC News https://ift.tt/42Fp8OY