پیٹرولیم سبسڈی کی مدمیں 68ارب 74کروڑ کی ضمنی گرانٹ منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں استحکام کیلئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کو سبسڈی کی مد میں ادائیگی کیلئے 68 ارب 74 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا پہلا اجلاس وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ہوا، جس میں 68 ارب 74 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی، یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کو ادا کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم درآمدی  تیل کی قیمتوں میں فرق کے کلیمز کی مد میں ادا کی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کیلئے کمپنیوں کو سبسڈی دی جائے گی، سپلیمنٹری گرانٹ مارچ اور اپریل کے واجبات کی مد میں ادا کی جائے گی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث اپریل میں سبسڈی کے حجم میں اضافہ ہوا، گزشتہ حکومت نے اپریل کے پہلے 15 دن کی سبسڈی پر غور نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیراعظم عمران خان نے فروری میں چار ماہ کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10، 10 روپے فی لیٹر جبکہ بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا۔



from SAMAA https://ift.tt/hsKT8xO

No comments:

Post a Comment

Main Post

Gazans describe fresh horror in north as Israel renews offensive

Israel has told 400,000 people to evacuate the area, but many are too exhausted and fearful to leave. from BBC News https://ift.tt/dyJEBLr