افغانستاں: قندوز کی مسجد میں دھماکا، 33 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبہ قندوز کی مسجد میں بم دھماکے سے 33 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں نماز جمعہ کے دوران زور دار دھماکا ہوا واقعے میں کم از کم 33 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوگئے، کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

طالبان حکام کے مطابق دھماکا جاں بحق ہونیوالوں میں بچے بھی شامل ہیں، دھماکے سے مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بھی افغانستان میں کئی مساجد پر خودکش حملے کئے جاچکے ہیں، جن کی ذمہ دار آئی ایس آئی ایس (داعش) نے قبول کی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/zwSVcyo

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...