پاکستان کیخلاف واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آسٹریلیا نے 3 وکٹوں سے جیت لیا، آرون فنچ 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے، مہمان ٹیم نے ہدف آخری اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ٹی20انٹرنیشنل: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 163رنز کا ہدف
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان آرون فنچ نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، ٹریوس ہیڈ 26، جوش انگلس 24، مارکوس اسٹوئنس 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین میکڈرموٹ 22 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور محمد وسیم نے 2، 2 شکار کئے۔
from SAMAA https://ift.tt/3SydFED
No comments:
Post a Comment