دبئی ایکسپو 2020: پاکستان نے ‘بہترین پویلین ایکسٹیریئر ڈیزائن’ کا ایوارڈ جیت لیا


دبئی ایکسپو 2020 تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی جس میں پاکستان کے پویلین نے بیسٹ ایکسٹیریئر ایوارڈ کے بعد انٹیریئر ڈیزائن کے لیے سلور ایوارڈ اپنے نام کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق بُرج سی ای او ایوارڈ اعلیٰ بزنس کارکردگی کے اعتراف میں دیا جاتا ہے جو دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کو ‘بہترین پویلین ایکسٹیریئر ڈیزائن’ پر دیا گیا۔

عبدالرزاق داؤد نے گزشتہ روز ٹوئٹر پوسٹ میں کہا کہ ’ایکسپو 2020 میں بہترین پویلین کے انتخاب کے لیے ایک بین الاقوامی جیوری کو بلایا گیا اور پاکستان کو 192 پویلینز میں سے انٹیریئر ڈیزائن کے لیے سلور ایوارڈ ملا۔ ہمیں اس نمائش میں شاندار رسپانس موصول ہوا اور پویلین پہلے ہی 10 لاکھ وزٹرز کا سنگ میل عبور کر چکا ہے جو ہماری توقعات سے زیادہ ہے‘۔

وزیر تجارت نے پویلین میں ملکی ثقافت کی نمائش پر پاکستان کی تخلیقی ٹیم اور متحدہ عرب امارات میں ملکی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل پاکستانی پویلین کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا کہ ‘ہم ملک کے مایا ناز آرٹسٹ اور پاکستانی پویلین کے ایکسٹیریئر ڈیزائنر راشد رانا کو فائن آرٹ کے شعبے میں نمایاں کاکردگی کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں’۔

خیال رہے پاکستان پویلین کے ڈیزائنرراشد رانا کو رواں ماہ یوم پاکستان کے موقع پر ملک کے تیسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ‘ستارہ امتیاز’ سے نوازا گیا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال اکتوبر میں دبئی ایکسپو کے آغاز کے بعد سے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ سیاح پاکستانی پویلین کا دورہ کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ایکسپو 2020 کی اختتامی تقریب جمعرات کی رات منعقد ہوئی، جس میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔



from SAMAA https://ift.tt/V0SAWxK

No comments:

Post a Comment

Main Post

Modernism and Islamic motifs: How Indian artists envisioned Christ's birth

Over the centuries, painters in India have depicted Jesus's birth from a uniquely local perspective. from BBC News https://ift.tt/RqO7...