کراچی: پسند کی شادی کی خواہش پر 19سالہ لڑکی قتل

کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کردیا گیا، پولیس نے باپ اور بھائی کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج کرکے قبر کشائی کی درخواست دیدی گئی۔

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں افغان بستی میں پسند کی شادی کی خواہش کرنیوالی 19 سالہ لڑکی مرینہ کو باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرنے کے بعد راتوں رات تدفین بھی کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اہل محلہ کو بتایا کہ لڑکی نے خود کشی کی ہے، تاہم واقعے کی اطلاع ملنے پر گلشن معمار پولیس نے باپ اور بیٹے کو حراست میں لے لیا، جنہوں نے 30 مارچ کو پیش آئے واقعے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قبر کشائی کیلئے عدالت میں درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/polFcCM

No comments:

Post a Comment

Main Post

Last-minute visas and moving training camp: Iran's road to the World Cup

Iran's participation has become one of the most complex stories of the tournament. from BBC News https://ift.tt/Wdecn5D