ضلعی انتظامیہ نے گڈاپ کے 14 گوٹھ غیرقانونی قرار دیدیئے

ضلعی انتظامیہ ملیر نے تعلقہ گڈاپ کے 14 گوٹھ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ان علاقوں میں پلاٹوں کی خرید و فروخت نہ کریں۔

ضلعی انتظامیہ ملیر نے تعلقہ گڈاپ کے 14 گھوٹوں کو غیر قانونی قرار دے دیا، ڈپٹی کمشنر ملیر عرفان سلام میروانی نے شہریوں کو ان گوٹھوں میں پلاٹوں کی خرید و فروخت سے روک دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عوام ان اسکیموں میں زمین کی خرید و فروخت سے گریز کریں، ان اسکیموں کیلئے زمین غیرقانونی طور پر لی گئی، لینڈ گریبرز سرکاری قیمتی زمینو ں پر ناجائز طریقوں سے قبضہ کرکے غیرقانونی گوٹھ بناکر فروخت کررہے ہیں۔

عرفان سلام میروانی کے مطابق صالح محمد جمانی، سلطان جوکھیو، علی رضا جوکھیو، عمر گبول، انور علی خاصخیلی، داؤد خاصخیلی گوٹھوں میں پلاٹوں کی خرید و فروخت سے گریز کیا جائے۔

ڈی سی ملیر کے مطابق لعل محمد، دریا خان گبول، امام بخش، علی داد، حنا کوآپریٹو سوسائٹی، عمر گبول، خیر محمد، مری گوٹھ اور دیپار گوندل گوٹھوں کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/LtHQ38j

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...