بھارت میں 2021 میں مس یونیورس کا اعزاز حاصل کرنے والی ہرناز کور سندھو نے حجاب پر پابندی کے خلاف اپنے آواز بلند کی ہے۔
ٹوئٹر پر مصدقہ اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مس یونیورس ہرناز کور پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالات کے جواب دے رہی ہیں۔
جب ان سے بھارت میں جاری حجاب تنازع کے بارے میں پوچھا گیا تو ہرناز کور نے کہا کہ ایمانداری سے کہتی ہوں کہ ہمیشہ لڑکی کو ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے، حجاب کے معاملے میں بھی لڑکی کو ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے۔
Miss Universe @HarnaazKaur appeals to stop targetting Muslim girls over Hijab. She says, “..Hijab me bhi aap lakdi ko he target kar rahe ho, usko jeene do wo jaise jeena chahti hai”. #Hijabrow pic.twitter.com/GXTpdICrYg
— Mohammed Zubair (@zoo_bear) March 26, 2022
انہوں نے کہا کہ لڑکی جیسے جینا چاہتی ہے اسے جینے دیا جائے، اسے اپنے مقام تک پہنچنے دیا جائے، وہ اس کا پیغام ہے، اس کے پاس اڑنے کے لیے پر ہیں اسے مت کاٹا جائے، اگر کاٹنے ہیں تو اپنے آپ کے کاٹو۔ مس یونیورس کے اس جواب کے پر پریس کانفرنس میں موجود لوگوں نے تالیاں بجائیں۔
from SAMAA https://ift.tt/qV5HcnN
No comments:
Post a Comment