
وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے اسلام آباد میں آج ايک سيل کو پکڑا ہے کل بھی پکڑا تھا جن کے نشانے پر یہ لوگ ( اپوزیشن رہنما ) تھے۔
پارلیمنٹ لاجز کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دہشت گردوں کی جانب سے 4 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے اطلاعات اچھی نہیں ہے، ہم نے ان سے 4 گھنٹے مذاکرات کیے کہ جو لوگ بھیس بدل کر پارلیمنٹ میں گھس گئے ہیں انہیں ہمارے حوالے کیا جائے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 70 کے قریب لوگ پارلیمنٹ میں چھپے ہوئے تھے ہم نے ان سے کہا کہ ان لوگوں کے پیچھے مزید لوگ بھی آئیں گے ہم ان سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے ہمیں ملک کی سیکیورٹی عزیز ہے اگر کوئی نقصان ہوگیا تو پھر ہمیں نہ کہا جائے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ میں ابھی 23 دن ہیں اس سے قبل اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس اور 23 مارچ کی پریڈ ہونی ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/qSXwWjF
No comments:
Post a Comment