مولانا فضل الرحمان کا گرفتاری دینے کا اعلان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دینے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں کہ میرے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، مجھے گرفتار کرکے دکھائیں۔

امیر جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ لاجز سے پارلیمنٹیرین اور انصار الاسلام کے رضا کاروں کی گرفتاری پر خود بھی گرفتاری دینے کا اعلان کردیا۔

مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، انہوں نے کارکنوں کو بھی اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کان سے پکڑ کر باہر نکالیں گے، میرے کارکنوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، مجھے گرفتار کرکے دکھائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ لاجز کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اطلاعات تھیں کہ ہمارے ایم این ایز کو اسلام آباد پولیس کے ذریعے اغواء کیا جائے گا، جس کی آج کے واقعات سے تصدیق ہوگئی، ہمارے رضا کار اسی وجہ سے یہاں پہنچے تھے، وہ پرامن اور غیر مسلح تھے، انہوں نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی جس پر اعتراض کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لاجز اور ایم این ایز پر جس طرح دھاوا بولا اور حملہ کیا، پی ڈی ایم سربراہ کی حیثیت سے یہاں پہنچا ہوں، اپنے دوستوں کے ہمراہ گرفتاری پیش کروں گا۔

مولانا فضل الرحمان نے پورے ملک، تمام جماعتوں کے کارکنوں کو کہا کہ اسلام آباد پہنچے یا اپنے اپنے شہروں میں روڈ بند کردیں اور کاروبار بند کردیں، ان کو بتادیں کہ تم نے ہمیں چیلنج کیا ہے ہم نے مقابلے کی قسم کھائی ہے، میدان میں لڑیں گے، کارکن گھروں سے نکل آئیں اور جابر ناجائز اور نااہل حکومت کیخلاف کھڑے ہوں۔



from SAMAA https://ift.tt/MTg3JOB

No comments:

Post a Comment

Main Post

Bondi gunmen 'meticulously' planned attack for months, police allege

Police release a tranche of documents allegedly tracing the suspects' movements prior to the deadly shooting. from BBC News https://if...