سال 2022 کی اہم ترین سائنس فکشن فلم دی بیٹ مین کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے تھے تاہم اب ان کا انتظار ختم ہونے والا ہے کیونکہ یہ فلم کل 4 مارچ کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے تیار ہے۔
بیٹ مین کا پریمیئر بدھ کو نیویارک میں ہوا، یہ پہلا موقع ہوگا کہ روبرٹ پیٹسن سپر ہیرو جاسوس فلم میں ‘بیٹ مین’ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، اس سے قبل ‘بیٹ مین’ سیریز فلموں میں مرکزی کردار کرسٹین بیل، بین ایفلک اور مائیکل کیوٹن ادا کرتے دکھائی دے رہے تھے۔
پاکستان میں اس فلم کی ڈسٹربیوشن ایج کے سی کمپنی کے پاس ہیں تاہم ایچ کے سی کے منیجر نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ فلم ملک بھر کے سنیماوں میں شائقین کیلئے کل سے موجود ہوگی ۔
انہوں نے بتایا کہ فلم پاکستان میں کیسا بزنس کرے گی اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ اس انحصار شائقین پر ہے تاہم ہم نے چھوٹے سنیماوں کیلئے فلم کو اردو زبان میں بھی ڈب کروایا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کبھی پاکستانی فلمیں اتنا زیادہ بزنس نہیں کر پاتی جتنا بزنس ہالی ووڈ فلم کرلیتی ہے ۔
دی بیٹ مین کی ہدایت کاری میٹ ریوز نے کی ہے، جنہوں نے پیٹر کریگ کے ساتھ مل کر اسکرپٹ لکھا ہے،رپورٹس کے مطابق اس بار بیٹ مین کو سپر ہیرو سے زیادہ “ہارر مووی” قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان کے سنیما گھروں میں فلم بیٹ مین کل سے دکھائی جائے گی اس حوالے سے ایٹرئم سنیما کے منیجر شبیر نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو میں بتایا کہ بیٹ میں کے ساتھ دیگر نئی پاکستانی فلمیں بھی دکھائی جارہی ہیں لیکن بیٹ مین کی ایڈوانس بکنگ سب سے زیادہ ہے ۔
اداکار روبرٹ پیٹسن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امید ہے کہ یہ اچھی ہوگی اور شائقین کو پسند آئی گی تاہم میری خواہش ہے کہ ہم فلم کی ریلیز کے بعد میڈیا کا سامنا آسانی سے کرسکیں گے۔
زو کراوٹز کا کہنا تھا کہ وہ فلمی شائقین کے ردعمل کے حوالے سے “خوفزدہ لیکن پرجوش” ہیں۔
دوسری جانب روس میں یوکرین پر حملے کے بعد بیٹ مین کی ریلیز روک دی گئی تھی، ہالی ووڈ اسٹوڈیو ڈزنی نے روس میں بیٹ مین سمیت اپنی تمام فلموں کی ریلیز روک دی ہے۔
دی بیٹ مین کو جون 2021 میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اس کی نمائش موخر کردی گئی تھی۔
یاد رہے کہ بیٹ مین کے کردار پر پہلی مرتبہ 1943 میں اسی نام سے فلم بنائی گئی تھی، جس کے بعد اسی کردار کی دوسری فلم 1949 میں سامنے آئی۔
پہلی دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد اسی کردار کی تیسری فلم 1966 میں، چوتھی فلم 1989، پانچویں فلم 1992، چھٹی فلم 1993، ساتویں 1995، آٹھویں 1997 اور نویں 2005 میں ریلیز کی گئی تھی۔
‘بیٹ مین’ کے کردار کی دسویں فلم ‘دی ڈارک نائٹ’ کو 2008 میں پیش کیا گیا تھا، اسی سلسلے کی گیارہویں فلم 2012، بارہویں فلم 2016، تیرہویں فلم ‘سوسائڈ اسکاڈ’ بھی 2016 میں ریلیز کی گئی تھی۔
‘بیٹ مین’ کردار کی 14 ویں فلم 2017، پندرہویں فلم ‘جسٹس لیگ’ 2017، سولہویں فلم ‘جوکر’ 2019 میں ریلیز کی گئی۔
from SAMAA https://ift.tt/yFq5PUK
No comments:
Post a Comment