رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈ کا کہنا ہے کہ وزيراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔
ٹی وی انٹرویو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور انہیں قتل کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔
فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ وزيراعظم کو کئی بار کہا کہ جلسوں ميں بلٹ پروف شيشہ لگانے ديں مگر وزيراعظم نے کہا جب ميری موت لکھی ہوگی چلاجاؤں گا۔
پروگرام میں اینکر نے سوال کیا کہ کیا قتل والی بات مراسلے میں لکھی ہے ؟ جس پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ قتل والی بات مراسلے سے جڑی ہوئی ہے، صرف ایک مراسلہ نہیں ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/Z1pCslA
No comments:
Post a Comment