جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق روسی بیان خطر ناک ہے،امریکا

امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے ایک سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیار کے استعمال کے حوالے سے روسی بیانات نہایت خطرناک ہیں۔

پینٹاگان کے مطابق امریکا روسی افواج کی نگرانی کر رہی ہے تا کہ ماسکو کی جانب سے حیاتیاتی یا کیمیائی مواد یوکرین منتقل کرنے کا انکشاف ہو سکے۔ امریکی ذمے دار کا کہنا تھا کہ روس کی جوہری نقل و حرکت کی بھی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

پینٹاگان کے سینئر ذمے دار نے بتایا کہ امریکیوں کے اندازوں کے مطابق روسی فوج کو غذائی اشیاء اور توانائی کی قلت کا سامنا ہے۔ بعض روسی فوجی شدید سردی کا شکار ہو کر لڑائی کے میدان سے باہر آ گئے۔
واضح رہے کہ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے منگل کے روز امریکی نیوز چینل سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اپنی داخلی سیکیورٹی اور اپنے عوام کی حفاظت کا خیال رکھتے ہیں۔ اور اگر ہمارے ملک کے وجود کے لیے کوئی خطرہ لاحق ہوا تو ہم اپنے اصولوں کے مطابق جوہری ہتھیاروں کا استعمال کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ صدر پوٹن نے جنگ شروع ہونے کے چند روز بعد ہی 28فروری کو ملکی اسٹریٹیجک جوہری فورسز کو ہائی الرٹ پر کردیا تھا۔



from SAMAA https://ift.tt/zoIPuXp

No comments:

Post a Comment

Main Post

Illegal trade booms in South Africa's 'super-strange looking' plants

A biodiversity hotspot has become the stomping ground of poachers. from BBC News https://ift.tt/TSgOfGk