
وزيراعظم کے پرنسپل سيکريٹری اعظم خان کی ورلڈ بینک ميں تعیناتی کی منظوری کی تصدیق ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق اعظم خان کی بطور ايگزيکٹو ڈائريکٹر ورلڈ بينک منظوری فروری ميں دی گئی تھی، اعظم خان نومبر سے دسمبر تک اپنی نئی ذمہ داری سنبھال ليں گے۔ اعظم خان نے سمری منظور ہونے کی تصدیق کردی۔
اعظم خان خیبر پختونخوا سے دوسرے سینئر بیوروکریٹ ہیں جو وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے کنڈرگاس گاؤں سے ہے۔
اعظم خان سینٹرل سوپیریئر سروسز کے 1990 بیچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے پورے پاکستان میں 17ہویں کامن سی ایس ایس امتحان میں ٹاپ کیا تھا۔
انہوں نے کے پی چیف سیکرٹری اور قبائلی علاقوں کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری کھیل، ٹورازم اور یوتھ افیئرز کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔
اعظم خان کو جب پرنسپل سیکرٹری بنایا گیا تو وہ گریڈ 21 کے ملازم تھے اور کچھ سینیئر بیوروکریٹس کی جانب سے ان پر تنقید بھی کی جاتی رہی لیکن عمران خان کے ساتھ قربت کی وجہ سے اعظم خان اس عہدے پر گذشتہ ساڑھے تین سالوں سے فائز ہیں۔
from SAMAA https://ift.tt/z8C54JS
No comments:
Post a Comment