تمہارا ایجنڈا ناکام ہمارا کامیاب ہوگیا،مولانا فضل الرحمان

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا اسرائیل کو تسلیم کروانا تھا مگر وہ ایجنڈا ناکام اور ہمارا ایجنڈا کامیاب ہوگیا۔

اسلام آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دنيا کو دھوکاديتے رہے، پتہ نہيں کہاں سے غبارے ميں ہوا بھری گئی تھی مگر آج اس غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اسلئے ان کو آج ریاست مدینہ یاد آگیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے جلسے کے مقابلے ميں ايک جلسی بھی ہوئی تھی جس میں 10،10 ہزار روپے دیکر لوگوں کو بلایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پانامہ کے نتیجے میں سیاسی عدم استحکام اور عمران خان کے ذریعے معاشی عدم استحکام لایا گیا۔

سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کمزور کرنا امریکا کی پالیسی تھی، مدارس کیخلاف سازش ناکام ہوچکی ہے ، عدم اعتمادپارلیمنٹ کامعاملہ ہے،تمہارےدن گنے جاچکے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کہا گيا سرپرائز ملے گا،آج کا سرپرائز تو شاہ زين بگٹی ہے، ابھی مزید سرپرائز بھی دیں گے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ کہتے ہيں کسی کو نہيں چھوڑوں گا تو پھر آپ کو کون چھوڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ خودمختاری کےنام پراسٹیٹ بینک کوآئی ایم ایف کاغلام بنا دیا گیا،اپنے آقاؤں کو بتادو،اسلام آباد کے چوک پرميں نے للکارا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/aQFfhlD

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...