ہندوانتہاء پسند وزیراعلیٰ کا شاہ رخ خان کیخلاف پرانابیان وائرل


ہندوانتہاء پسند وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا شاہ رخ خان کے خلاف دیا گیا پرانا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے مسلمان دشمن وزیراعلی آدیتیہ ناتھ نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کیخلاف 7 سال پہلے ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندو اگرشاہ رخ خان کی فلموں کا بائیکاٹ کردیں تو وہ عام مسلمان کی طرح سڑکوں پرخوار ہوتے پھریں گے۔

یوپی کے وزیراعلی نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان ملک دشمن فلمیں بنا رہے ہیں اوروہ ماضی میں بھی ایسی حرکتیں کرچکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوشل پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی ویڈیو تقریباً سات سال پرانی ہے اور اس کا شاہ رخ خان کی آنے والی فلم پٹھان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ایسا سمجھا گیا کہ انہوں نے یہ بیان شاہ رخ خان آنے والی فلم ’پٹھان ‘کے خلاف دیا ہے بعدازاں خود بھارتی میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئیں کہ وزیراعلی آدیتیہ ناتھ نے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ پٹھان ‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔

اس کی اہم وجہ یہ تھی کہ یوپی کے ہندو انتہاپسند وزیراعلی اس سے قبل بھی شاہ رخ خان کو پاکستان جانے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔

شاہ رخ فلم پٹھان سے طویل عرصے بعد انڈسٹری میں واپسی کر رہے ہیں۔ فلم میں ان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم ایک ساتھ ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/4Hi5kca

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...