وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، چیئرمین پیپلزپارٹی

بلاول بھٹو نے لانگ مارچ میں ایک بار پھر حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ صرف 3 دن بچے ہيں، وزیراعظم استعفیٰ ديں اور گھر چلے جائيں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پہنچيں گے، جمہوری حملہ کريں گے، کٹھ پتلی کو بھگائيں گے، شفاف اليکشن کروائيں گے، نااہل وزيراعظم ہر بات پر يوٹرن ليتا ہے اور کہتا ہے يہ ليڈر کی نشانی ہے، یوٹرن لینا ليڈروں کی نہيں منافقوں کی نشانی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومت اور مہنگائی کیخلاف کراچی سے نکلنے والا لانگ مارچ اوکاڑہ پہنچ گیا جہاں بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر عمران خان سے استعفیٰ دے کر گھر جانے کا مطالبہ کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس صرف 3 دن بچے ہيں، استعفیٰ ديں اور گھر جائيں، ہم اسلام آباد پہنچ کر جمہوری حملہ کريں گے، کٹھ پتلی کو بھگائيں گے، شفاف اليکشن کرائيں گے۔

بلاول نے مزید کہا کہ نااہل وزيراعظم ہر بات پر يوٹرن ليتا ہے، يوٹرن لے کر کہتا ہے يہ ليڈر ہونے کی نشانی ہے، دوسروں کو گھبرانے کا مشورہ نہ دينے والے خود گھبرا گئے، ان کی ٹانگيں کانپ رہی ہيں۔

مزید جانیے: وزیراعظم کے سابق ترجمان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کو تیار

ساہیوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردایر نے کہا کہ پرويز الٰہی کو وزيراعلیٰ بنانے کی تجويز پر ن ليگ کی جانب سے کوئی منفی ردعمل نہيں آيا تھا، ق ليگ کا پاکستانی سياست ميں اہم کردار ہے، اپوزيشن کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہئے، ن ليگ وزيراعظم کا اپنا اميدوار سامنے لے آئے۔



from SAMAA https://ift.tt/B5Lf4Zh

No comments:

Post a Comment

Main Post

Tourists to face €2 fee to get near Rome's Trevi Fountain

Visitors who don't live in Rome will have to pay to view the Baroque monument up close from February. from BBC News https://ift.tt/jVQ...