شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں فورسز کے 4 جوان شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا بھی بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا اور پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، جسے فورسز نے ناکام بنادیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں نے پاک افغان سرحدی علاقے حسن خیل سے باڑ کاٹ کر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی، دوطرفہ فائرنگ میں دہشت گردوں کو بھی بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں 34 سالہ حوالدار وجاہت عالم اور سپاہی مقبول حیات کا تعلق غذر، شیخوپورہ کے 25 سالہ سپاہی ساجد عنایت اور اسکردو کے سپاہی ساجد علی بھی شامل ہیں۔
علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/C8mXRDZ
No comments:
Post a Comment