سول ملٹری تعلقات میں دراڑیں ڈالنےکیلئے مہم کے پیچھے کون؟   

سول ملٹری تعلقات میں دراڑیں ڈالنے کیلئے سوشل میڈیا پر حکمران جماعت کے نام سے چلائی گئی گھناؤنی مہم کے  پیچھے کون؟ دو بڑی جماعتوں میں بلیم گیم زور پکڑ گئی۔

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا چیف نے الزام لگایا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس بنا کر فوج کیخلاف مہم مسلم لیگ ن نے چلائی۔ پی ٹی آئی حکومت کے سوشل میڈیا چیف ارسلان خالد نے اپنی رپورٹ میں  انگلی ن لیگ پر اٹھا دی۔

رپورٹ کے مطابق تصاویر پی ٹی آئی کی استعمال کی گئیں اور اداروں کیخلاف زہریلا پروپیگنڈا ن لیگ نے کیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی رپورٹ کی تائید کردی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ دو، تین دن  پہلے نئے نئے اکاونٹس کھولے گئے ان کا تانا بانا ن لیگ سے ملتا ہے جو سب کو نظر آگیا۔ انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف کا “لوگو” لگاکر فوج پر حملہ شروع کیا گیا جس کے بعد بھارتی اکاونٹس بھی پاک فوج کے خلاف متحرک ہوگئے۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے حکومتی رپورٹ میں کیا گیا دعویٰ بے بنیاد قرار دیا تاہم سنگین معاملے کی تحقیقات قومی اداروں سے کروانے کی بات بھی کردی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے مستند اکاونٹس اور ان کے ارکان اسمبلی کے اکاونٹس سے اداروں کے خلاف شرمناک مہم چلائی گئی ہے۔ حکومتی رپورٹ بے بنیاد ہے قومی ادارے تحقیقات کریں۔

رپورٹ پیش کیے جانے بعد وزیر اعظم عمران خان نے گمراہ کن مہم چلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو ہدایت کردی۔



from SAMAA https://ift.tt/SXE5ZQe

No comments:

Post a Comment

Main Post

India's fighter jet battle: US v Russia in the skies

India faces a crucial choice in modernising its air force. But is a cutting-edge US fighter jet the answer? from BBC News https://ift.tt/G...