قذافی اور نیشنل اسٹیڈیمز کے نام تبدیل کرنیکا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی سمیت دیگر کرکٹ میدانوں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے کمرشل بنیادوں پر اسپانسرز کے ساتھ مل کر ناصرف لاہور کے قذافی اسٹیڈیم بلکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی سمیت ملک کے دیگر کرکٹ اسٹیڈیمز کے نام تبدیل کرنے کا بھی اُصولی فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ’ای ایس پی این کرک انفو‘ کو بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ سیاسی نہیں بلکہ کمرشل ہے، ان کے بقول اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کیلئے مارکیٹنگ ریسرچ کمپنی ‘یو گو’ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

سربراہ پی سی بی کا کہنا تھا کہ کمپنی کی مشاورت سے پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے اسٹیڈیمز کی برینڈ مالیت کا تعین کرے گا، اسپانسرز کی جانب سے اچھا ردِعمل آیا ہے اور بہت جلد قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے اسپانسر کے نام کے ساتھ اسٹیڈیم کے نام کا انتخاب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور کے کرکٹ اسٹیڈیم کو لیبیا کے سابق حکمران کرنل معمر قذافی سے 1974ء کی اسلامی سربراہی کانفرنس کے بعد منسوب کیا گیا تھا، اس اسٹیڈیم کا شمار پاکستان کے بہترین گراؤنڈز میں ہوتا ہے۔

سماء کے پروگرام گیم سیٹ میچ میں گفتگو کرتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹ دانیال رسول نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی نے اسٹیڈیمز کے ناموں کی تبدیلی سے متعلق یہی امپریشن دیا کہ اس پر پی سی بی پس پردہ کام کررہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں اس بات کی تصدیق کی کہ پی سی بی اس حوالے سے ٹینڈرز جاری کرے گا، اس کیلئے ابھی پورا پروسیس مکمل کرنا ہوگا، یہ اتنا آسان نہیں کہ فیصلہ کرلیا اور ہوگیا۔



from SAMAA https://ift.tt/8cOnxRE

No comments:

Post a Comment

Main Post

Two dead after Pennsylvania nursing home explosions

Authorities are investigating whether a gas leak was to blame for the twin blasts and fire, which caused a partial collapse. from BBC News...