
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ خدا نے چاہا تو وہ دوبارہ بالی ووڈ میں کام کرنے جائیں گی۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ مجھے دوبارہ موقع ملا تو بالی وڈ میں کام کروں گی، مجھے بھارت میں سب کا شکریہ ادا کرنے کا موقع نہیں ملا تاہم میں بہت خوش ہوں۔
صبا قمر نے انٹرویو میں کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ مجھے کنگنا رناوت، سری دیوی، ودیا بالن اور عالیہ بھٹ جیسی معروف اداکاراؤں کے ساتھ فلم فیئر کی بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔
اداکارہ نے آنجہانی اداکار عرفان خان کے ساتھ فلم میں اداکاری کا موقع ملنے پر خود کو خوش قسمت قرار دیا۔
انہوں نے اپنی ویب سیریز ’مسز شمیم‘ پر بھی بات کی اور بتایا کہ اس کی کہانی ’مردانگی‘ کے گرد گھومتی ہے، تاہم ویب سیریز بولڈ نہیں بلکہ بہت حساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ٹرانس جینڈر اور ہم جنس پرست کرداروں کے ساتھ بھی کام کریں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ’مسز شمیم‘ ہم جنس پرستی کی کہانی نہیں۔
صبا قمر نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ مواد ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوا ہے، تاہم پاکستان میں پابندیاں عائد ہیں اور یہاں بولڈ سین نہیں کیے جا سکتے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے صبا قمر نے عرفان خان سے موت سے قبل رابطے میں نہ رہنے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
اداکارہ صبا قمر نے آج سے تقریباً پانچ سال قبل فلم ”ہندی میڈیم“ سے بالی وڈ میں قدم رکھا، عرفان خان اور صبا قمر کی فلم ”ہندی میڈیم“ مئی 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جبکہ عرفان خان 29 اپریل 2020 کو 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
from SAMAA https://ift.tt/4YW3evm
No comments:
Post a Comment