کانگو میں یواین مشن پر مامور پاک فوج کے ايوی ايشن يونٹ کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 6پاکستانی افسروں سمیت 8اہلکارشہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن کا پوما ون ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہداء میں 6 پاکستانی افسران شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل آصف علی اعوان،میجر سعد نعمانی، معاون پائلٹ میجر فیضان علی اور فلائٹ انجینئر سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل اور حوالدار محمد جمیل شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا۔ واضح رہے کہ پاکستانی ایوی ایشن یونٹ2011سے اقوام متحدہ کے امن مشن کانگو میں تعینات ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے فوجی افسران اور جوانوں کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر افسوس اظہار کا اظہار کرتے ہوئے افواج پاکستان کی عالمی امن کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
from SAMAA https://ift.tt/4FAdqux
No comments:
Post a Comment