فرحان اختر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ اداکار اور ہدایت کار فرحان اختر اور ماڈل و اداکارہ شبانی ڈنڈیکر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دونوں کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے اور ان کی شادی کی تقریبات 17 فروری کو بھارتی ریاست مہارا شٹر کے دارالحکومت ممبئی میں شروع ہوئی تھیں۔

دونوں کی شادی کی تقریبات ممبئی کے علاقے کھنڈالا میں موجود جاوید اختر کی رہائش گاہ پر جاری تھیں، جن میں دونوں کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

رشتہ ازدواج میں بندھتے وقت شبانی ڈنڈیکر نے سرخ لباس کا عروسی لباس جب کہ فرحان اختر نے سیاہ لباس کا تھری پیس سوٹ پہن رکھا تھا۔

فرحان اختر نے اس سے قبل 2000 میں ہیئر اسٹالسٹ ادھونا بھابانی سے شادی کی تھی اور ان سے انہیں 2 بچیاں بھی ہیں، ان کے درمیان شادی کے 16 سال بعد 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/fgFdeZn

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...