اداکارہ نورا فتیحی کی شیروں کے ساتھ تصاویر وائرل

بالی ووڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی کی دبئی میں شیروں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

نورا فتیحی ان دنوں دبئی میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو اپنی زندگی سے لمحہ بہ لمحہ باخبر بھی رکھ رہی ہیں۔

حال ہی میں نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر دبئی سے چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سفید رنگ کے خوبصورت شیروں کے ساتھ بغیر کسی خوف کے بڑے مزے سے بیٹھی ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر نورا کی اس پوسٹ کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/RiD8C5tkT

No comments:

Post a Comment

Main Post

Germany arrests suspected Hamas member over alleged attack plot

The Lebanese man helped helped plan attacks on Jewish and Israeli institutions in Europe, prosecutors say. from BBC News https://ift.tt/0R...