
اسلام آبادکی مارگلہ ہلز پر واقع مونال ریسٹورنٹ کو سی ڈی اے اور اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ریسٹورنٹ کو سی ڈی اور وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد مجسٹریٹ نے ہوٹل کو ڈی سیل کیا۔ مونال کے سابق مالک کو اپنا سامان اٹھانے کے لیے اڑتالیس گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے۔
ہوٹل ڈی سیل کرنے کے بعد مجسٹریٹ کی موجودگی میں سی ڈی اے اور اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 جنوری کو مارگلہ ہلز پر واقع ہوٹل سی ڈی اے اور وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔
from SAMAA https://ift.tt/VEArNup
No comments:
Post a Comment