
سرگودھا میں اجتماعی زیادتی کی شکار ہونے والی 28 سالہ خاتون کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔
چاروں ملزمان کی عبوری ضمانتیں ہونے پر بھائی نے طیش میں آکر اپنی ہی بہن کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والے ملزم یاسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 4 روز قبل ملزمان نے لڑکی کی زیادتی کے دوران ویڈیو بنائی تھی، مقتولہ کے بھائی نے طیش میں آکر بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
سرگودھا پولیس نے پوسٹ مارٹم روپورٹ کے بعد سرکاری مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ریپ کے متاثرین اور ان کے خاندانوں کو اکثر سماجی بدنامی اور طویل عدالتی کیسز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ خاندان کی طرف سے عصمت دری کا شکار ہونے والے کا قتل بھی غیر معمولی ہے۔
کئی واقعات میں ریپ کے شکار بالخصوص چھوٹے بچوں کو ریپ کرنے والوں نے قتل کیا ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/PwXzjVK
No comments:
Post a Comment