ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے بھی عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ریلیز کئے گئے ٹریلر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی شادی شدہ جوڑے کے ہاں بچوں کی پیدائش نہ ہونے اور ان کے خاندان کی جانب سے بچوں کی پیدائش کی شدید خواہش کے گرد گھومتی ہے۔
کچھ عرصہ قبل فلم ’پردے میں رہنے دو‘کے ہدایتکار وجاہت رؤف نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ فلم سماجی مسائل پر مبنی ہے جسے مزاحیہ انداز میں پیش کیا جائے گا ساتھ ہی فلم میں جذبات بھی شامل ہیں۔
ہدایتکار وجاہت رؤف اب تک تین فلمیں ریلیز کرچکے ہیں جس میں ’کراچی سے لاہور‘، ’لاہور سے آگے‘ اور ’چھلاوہ‘ شامل ہے۔
فلم پردے میں رہنے دو کے ذریعے ہانیہ عامر لگ بھگ چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں، فلم میں علی رحمٰن اور ہانیہ عامر نے میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا ہے، جن کی شادی کو چند سال گزر جانے کے باوجود ان کے ہاں بچوں کی پیدائش نہیں ہوتی۔
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ بچوں کی پیدائش نہ ہونے پر بیوی اپنے شوہر کو ٹیسٹ کرانے کا کہتی ہیں، جس پر وہ روایتی شوہروں کی طرح ناراض ہوجاتے ہیں۔
شادی شدہ جوڑے کےہاں بچوں کی پیدائش نہ ہونے کے معاملے پر بنائی گئی فلم میں جاوید شیخ، یاسر حسین، حسن رضا، منزہ عارف، سعدیہ فیصل، سیفی حسن اور نور الحسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
علی رحمان اور ہانیہ عامر اس سے قبل 2016میں ریلیز ہونے والی فلم ’جانان‘میں ایک ساتھ نطر آئے تھے۔ٹریلر لانچ کی تقریب اداکار میں ہمایوں سعید، اشنا شاہ، عدنان صدیقی، اریبہ حبیب، یشما گل، فیروز خان، ندا یاسر اور دیگر سمیت مرکزی کاسٹ اور متعدد ستاروں نے شرکت کی۔
پردے میں رہنے دو‘ کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اہلیہ شازیہ وجاہت کے ہمراہ فلم کو پروڈیوس کیا ہے فلم میں وجاہت رؤف کے بیٹے عاشر وجاہت کو بھی بطور موسیقار شامل کیا گیا ہے۔
from SAMAA https://ift.tt/8g5smIA
No comments:
Post a Comment