ایران سعودی عرب سے بات چیت جاری رکھنے پر رضامند

ایران نے سعودی عرب سے بات چیت جاری رکھنے پر رضامندی کا اظہار کردیا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ باہمی اعتماد اور احترام کے ماحول میں سعودی عرب سے بات چیت جاری رکھنے پر تیار ہیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب سے بات چیت جاری رکھنے پر رضا مندی کا اظہار عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کسی نتیجے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات جاری رکھنے کو تیار ہیں، بشرطیکہ سعودی عرب باہمی افہام و تفہیم اور احترام کی فضاء میں مذاکرات کرے۔

واضح رہے کہ عراق دونوں ممالک کا مشترکہ پڑوسی ہے جو ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے مذاکرات کے کئی ادوار کی میزبانی کرچکا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/gwMRvBJ

No comments:

Post a Comment

Main Post

Tourists to face €2 fee to get near Rome's Trevi Fountain

Visitors who don't live in Rome will have to pay to view the Baroque monument up close from February. from BBC News https://ift.tt/jVQ...