حکومت کا احساس پروگرام کے تحت امداد میں اضافے کااعلان

حکومت نے احساس پروگرام کے تحت مستحق اور ضرورتمند افراد کیلئے امدادی رقم میں اضافے کا اعلان کردیا۔

نمائندہ خصوصی سماء ٹکا خان ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مستحق اور ضرورتمند افراد کیلئے امداد میں ایک ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اِس ماہ سے ہی مستحق غریب گھرانوں کو اب 12 ہزار کے بجائے 13 ہزار روپے ملیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت لاکھوں غریب اور مستحق خاندانوں کو احساس پروگرام کے تحت ماہانہ 12 ہزار روپے دیا کرتی تھی۔



from SAMAA https://ift.tt/iq7nyMf

No comments:

Post a Comment

Main Post

Tourists to face €2 fee to get near Rome's Trevi Fountain

Visitors who don't live in Rome will have to pay to view the Baroque monument up close from February. from BBC News https://ift.tt/jVQ...