لکی مروت: سول جج پر تشدد میں ملوث وکلاء کیخلاف مقدمہ درج

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سول جج عمر عظمت پر تشدد میں ملوث 5 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جج عمر عظمت اور ایک مقامی وکیل فرمان اللہ کے درمیان کسی بات پر تیز جملوں کے تبادلے کے بعد وکلاء کے ایک گروپ نے جج پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن آصف اقبال ایڈوکیٹ، فرمان اللہ ایڈوکیٹ اور میر ہمایون ایڈوکیٹ سمیت 5 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق وکلاء  نے جج سے گالم بلوچ کی، ان کو گریبان سے پکڑا اور لاتوں، گھونسوں سے تشدد کیا۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے واقع کیخلاف کل ہڑتال اور عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق لکی مروت کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اور کرک میں بھی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔



from SAMAA https://ift.tt/8jRIDMg

No comments:

Post a Comment

Main Post

Taliban releases detained US citizen Faye Hall

The US's former envoy to Kabul said that Ms Hall is now in the care of Qatari officials and would "soon be heading home". fr...