یوکرین میں ایک ٹی وی پروگرام اُس وقت شدید جنگ و جدل کا منظر پیش کرنے لگا جب دو مہمانوں کے بیچ گرما گرمی انتہا کو پہنچ گئی۔
یوکرین اور روس کے بیچ بحران سے متعلق ٹاک شو میں شریک ایک صحافی نے اپوزیشن پارٹی سے تعلق رکھنے والے مہمان پر حملہ کر دیا۔ اس کے بعد دونوں افراد میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
جھگڑے کا آغاز اس وقت ہوا جب صحافی یوری بوتوسوف نے سیاست دان نیسٹر شوفریش کے پاس آ کر ان کے چہرے پر تھپڑ جڑ دیا۔ اس پر دونوں افراد ایک دوسرے کے ساتھ بری طرح گتھم گتھا ہو گئے۔
اس سے قبل مباحثے میں جب سیاست دان نیسٹر شوفریش سے یہ پوچھا گیا کہ آیا روسی صدر ولادی میر پوتین ایک “مجرم” ہیں .. شوفریش نے کرملن کی مذمت کو مسترد کرتے ہوئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
مہمان صحافی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اسٹوڈیو میں ہمارے بیچ ایک روسی ایجنٹ بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ شوفریش یوکرین میں اپوزیشن پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ پارٹی روس کی ہمنوا ہے۔
Nestor Shufrych, a pro-Russian politician, and Yuriy Butusov, an editor of CensorNet, got into a fight.. pic.twitter.com/h6deUm1lQx
— Geo_monitor (@colonelhomsi) February 18, 2022
جب بحث نے زیادہ شدت اختیار کی تو صحافی یوری بوتوسوف اپنی جگہ سے اٹھ کر شوفریش کے پاس گیا اور اچانک سے ان کے چہرے پر ہاتھ جڑ دیا۔ اس کے بعد شوفریش کو زمین پر گرا کر ان کو اس طرح چھاپ لیا جیسے کشتی کے اکھاڑے میں پہلوان ایک دوسرے کے ساتھ کرتے ہیں۔
from SAMAA https://ift.tt/PqYDIes
No comments:
Post a Comment