یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے اتوار کو پولینڈ کیلئے شیڈول پی آئی اے کی پروازیں مؤخر کردی گئیں، پی آئی اے حکام نے تصدیق کردی۔
یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی کی وطن واپسی کیلئے اتوار کو شیڈول پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پروازوں کی روانگی مؤخر ہوگئی۔ پی آئی اے حکام نے کل کی پروازوں کی منسوخی کی تصدیق کردی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے مختلف وجوہات پر پرواز مؤخر کرنے کا کہا، اگلے 36 سے 48 گھنٹوں میں پرواز کی روانگی متوقع ہے۔
پاکستانی طلبہ کو یوکرین کے مختلف شہروں نے پولینڈ پہنچایا جارہا ہے، پی آئی اے نے یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کیلئے اتوار کو 2 پروازیں پولینڈ روانہ کرنے کی تیاری کی تھی۔
اس سے قبل ہفتہ کو یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک بیان میں پاکستانی شہریوں کے یوکرین کے مختلف شہروں سے پولینڈ انخلاء کے حوالے سے کہا تھا کہ ایمبیسی اسٹاف کے فیملی ممبرز سمیت 62 اافراد کو پہلے ہی یوکرین سے نکال لیا گیا ہے، جبکہ 59 افراد یوکرین، پولینڈ سرحد عبور کررہے ہیں۔
مزید جانیے: یوکرین سے طلبہ کو لانے کیلئے فضائی آپریشن کااعلان
پاکستانی طلبہ کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ 79 افراد سرحدوں کی طرف سفر کر رہے ہیں جن میں ایمبیسی اسٹاف کے 12 فیملی ممبرز یوکرین، رومانیہ سرحد کی جانب جبکہ 67 طلبہ یوکرین پولینڈ سرحد کی جانب جارہے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا تھا کہ کیف سے 104 طلبہ ٹرین کے ذریعے پہنچ رہے ہیں اور 20 طلبہ کو بس کے ذریعے کیف سے ٹرنوپل پہنچایا جارہا ہے۔
پی آئی اے ترجمان نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اتوار کو 2 پروازیں پاکستان سے پولینڈ کیلئے روانہ ہونگی، جن کے حوالے سے تمام ضروری انتظامات کر لئے گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ بڑے جہازوں کو یوکرین کی سرحد کے قریب شہروں خصوصاً لبلن ایئرپورٹ پر اتارنے کے انتظامات ناکافی ہیں، اس لئے پروازیں ممکنہ طور پر پولینڈ کے دارالحکومت وارسا پہنچیں گی۔
تفصیلات جانیے: یوکرین پر روسی حملہ، 198افراد ہلاک
بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ یوکرین میں پاکستانیوں سے رابطہ کر رہا ہے اور ان کو معلومات فراہم کر رہا ہے، پی آئی اے انتظامیہ اور وزارت خارجہ پاکستان کے سفارتی عملے سے مکمل رابطے میں ہے۔
روس کی جانب سے جمعرات کو یوکرین پر حملے کے بعد پاکستانی طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد یوکرین کے مختلف شہروں میں پھنس گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر طلبہ اور شہریوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں بحفاظت وطن واپس پہنچانے کے انتظامات کئے جائیں۔
from SAMAA https://ift.tt/3oGOpKy
No comments:
Post a Comment