بگ باس اسٹار نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان سے متاثر ہوکر بھارتی ٹی وی شخصیت نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 11 میں شامل ہونے والی مہ جبیں صدیقی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔

ماہ جبین کے اپنے پیغام میں لکھا میں یہ اس لیے لکھ رہی ہوں کہ میں 2 سال سے بہت پریشان تھی مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایسا کیا کروں جس سے مجھے سکون ملے۔ انسان جب گناہ کرتا ہےتو اس گناہ کی لذت تو تھوڑی دیر میں ختم ہوجاتی ہے لیکن اس کا گناہ قیامت تک رہتا ہے۔

میں نے محسوس کیا کہ میں اپنی اصل زندگی کو بھول کر دنیا کی دکھاوے والی زندگی جی رہی تھی۔ اللہ کی نافرمانی کرکے انسان کو کبھی سکون نہیں مل سکتا۔ آپ چاہے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے کتنا بھی اچھا کرلو اور چاہے کتنا بھی وقت دے دو لوگ آپ کی کبھی قدر نہیں کریں گے۔

اس سے بہتر ہے کہ آپ اپنا وقت اللہ کو خوش (راضی) کرنے میں لگائیں۔ جس سے میری اور آپ کی آخرت بہتر ہوجائے۔ میں ثنا خان بہن کو ایک سال سے فالو کررہی تھی مجھے ان کی باتیں بہت اچھی لگتی تھیں انہیں دیکھ کر میرے اندر بیان سننے کا شوق جاگا۔

ماہ جبین نے مزید لکھا مجھے اللہ سے توبہ کرکے جو سکون ملا وہ میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔ جو سکون میں ڈھونڈھ رہی تھی وہ مجھے نماز یعنی اللہ کی عبادت کرکے ملا۔ اب سے میں نے یہ نیت کرلی ہے کہ میں ہمیشہ حجاب میں رہوں گی انشااللہ۔ اللہ میرے گناہوں کو معاف فرمائے اور مجھے نیک راستے پر چلنے کی توفیق فرمائے۔‘‘

ماہ جبین نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے سابق اداکارہ اور بگ باس کے گھر کا حصہ رہنے والی ثنا خان سے متاثر ہوکر یہ فیصلہ کیا ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/hEFdQ8S

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...